ٹرمپ حملہ، آصف مرچنٹ کا کوئی تعلق نہیں: ترجمان وائٹ ہائوس کا واضح پیغام
آصف مرچنٹ کے منصوبے میں کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کا قتل شامل نہیں تھا، ہدف کے گھر سے یو ایس بی چوری کرنا،احتجاج پلان کرنا منصوبے کا حصہ تھا،امریکی محکمہ انصاف
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیری نے کہا ہے کہ آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ آصف مرچنٹ کے منصوبے میں کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کا قتل شامل نہیں تھا، ہدف کے گھر سے یو ایس بی چوری کرنا،احتجاج پلان کرنا منصوبے کا حصہ تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیری نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آصف مرچنٹ پر فرد جرم ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے پر عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران کوئی ثبوت نہیں ملے کہ وہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کررہے تھے۔دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ آصف مرچنٹ پاکستانی شہری ہے،اس کے پاکستان میں بیوی بچے ہیں اور ایران میں بھی، وہ کئی بار ایران، شام اور عراق کے دورے کرچکا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ کے منصوبے میں کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنا شامل نہیں تھا، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنااور احتجاج پلان کرنا منصوبے کا حصہ تھا۔