انٹرنیشنل
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کے خفیہ نوٹ نے تھرتھرلی مچا دی
ملزم کے نوٹ میں اس کی جانب سے سابق صدر کو مارنے کی نیت کا ذکر کیا گیا' اس کی گاڑی میں ٹرمپ کی تقریبات کے مقامات اور تاریخوں کی ایک تحریری فہرست بھی ملی ہے
امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزم کا خفیہ نوٹ سامنے آنے پر ملک بھر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 15 ستمبر کو فلوریڈا کے ایک گالف کورس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد ایک ملزم ریان ویزلی کو حراست میں لے لیا گیا تھا، تاہم اس کی جانب سے جائے واردات کے قریب ایک نوٹ چھوڑا گیا تھا جس کی تفصیلات امریکی محکمہ انصاف نے جاری کردیں۔ ملزم کے نوٹ میں اس کی جانب سے سابق صدر کو مارنے کی نیت کا ذکر کیا گیا’ اس کی گاڑی میں ٹرمپ کی تقریبات کے مقامات اور تاریخوں کی ایک تحریری فہرست بھی ملی ہے۔