انٹرنیشنل

ٹرمپ کی کامیابی، اسرائیل میں جشن، مبارکباد کے بڑے بڑے بل بورڈ آویزاں کر دیئے

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مبارکباد کے بل بورڈز آویزاں کیے گئے جس پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ اسرائیل کو عظیم بنا لکھا ہوا ہے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد اسرائیل میں جشن کی تیاریاں مکمل اور مبارکباد کے بڑے بڑے بل بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مبارک باد کے بل بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔ بل بورڈز پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو عظیم بنا، ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی موجود ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button