انٹرنیشنل

ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب لانے کا پلان تیار، عالمی طاقت بننے کی خواہش، سعودیہ کی دنیا بھر کے ماہرین کو بڑی پیشکش

سائنسدانوں، طبی معالجین، محققین، اختراع کاروں، کاروباری افراد اور منفرد مہارت اور تخصص کے حامل ممتاز ہنرمندوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے شاہی فرمان جاری

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب لانے کا پلان تیار، عالمی طاقت بننے کی خواہش، سعودی عرب نے دنیا بھر کے ماہرین کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں متعدد سائنسدانوں، طبی معالجین، محققین، اختراع کاروں، کاروباری افراد اور منفرد مہارت اور تخصص کے حامل ممتاز ہنرمندوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔ شاہی فرمان کے مطابق یہ اعلان ایسے مذہبی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل ماہرین اور غیر معمولی عالمی ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے جو مملکت بھر میں مختلف شعبوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے ہدف کے حصول کی غرض سے ایک پرکشش ماحول پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے اور انہیں اپنے ہاں رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button