پاکستانیوں کیلئے امارات کے ویزوں کا معاملہ، یو اے ای کے قونصل جنرل نے بڑی خوشخبری سنا دی
پاکستانیوں کیلئے امارات کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں، دبئی، ابو ظہبی اور یا شارجہ جانے والے شہری کسی بھی صورت دوسروں کا سامان لانے لیجانے میں سخت احتیاط کریں
یو اے ای(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لئے امارات کے ویزوں کے معاملہ پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی نے بڑی خوشخبری سنا کر سب کی بولتی بند کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں سندھ کے لوگوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل کیلئے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ نے اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے مزید کہاکہ دونوں طرف کی بزنس کمیونٹی کے لیے چند دنوں میں نئے پروگرام کا آغاز کریں گے، پروگرام کے تحت اگر کوئی پاکستانی یو اے ای کاروبار کے لیے جانا چاہتا ہے یا متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان لانا چاہتا ہے، انہیں بھرپور سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، حقیقی ورکرز اور علاج کے لیے جانے والے پاکستانی بھائیوں، بہنوں کو دبئی، ابوظہبی، شارجہ پر تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، کراچی قونصلیٹ میں یو اے ای جانے والے افراد کے لیے خصوصی آگاہی دی جاتی ہے ، متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافر ممنوع سامان لے جانے سے گریز کریں اور اپنے سامان کی خود پیکنگ کریں تاکہ ان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ امارت کے پاکستان سے بہترین تعلقات ہیں، پاکستانی بہن بھائیوں کے لیے ہرممکن اور 100 فیصد سہولت دیتے ہیں اور پاکستانیوں پر کسی بھی حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے، جسے لوگ سمجھتے پابندی سمجھتے ہیں وہ دراصل چیک اینڈ بیلنس کو مکمل فعال کرنے کا عمل ہے۔