انٹرنیشنل

پاکستانیوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف،برطانوی جریدے نے پول کھول کر رکھ دئیے

رطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارت 'ان لوگوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے پالیسی پر عمل پیرا ہے، جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے

لندن(ویب ڈیسک)پاکستانیوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف،برطانوی جریدے نے پول کھول کر رکھ دئیے، برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارت ‘ان لوگوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے پالیسی پر عمل پیرا ہے، جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔’ تاہم نئی دہلی نے اس طرح کی کسی بھی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ معروف برطانوی میڈیا ادارے کی ایک خاص تفتیشی رپورٹ کے مطابق  حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی جو وسیع تر حکمت عملی اپنا رکھی ہے، اس کے تحت اس نے اب تک متعدد پاکستانی شہریوں کو قتل کروا دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیاں سن 2020 سے اب تک مبینہ طور پرپاکستان میں ایسے 20 افراد کے قتل میں ملوث رہی ہیں، جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے سابق بریگیڈئر(ر) امیر حمزہ کی شہادت میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا ادارے نے اپنی رپورٹ میں دو پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا بھی حوالہ دیا ہے، جن کا کہنا تھا کہ سن 2020 سے اب تک 20 پاکستانیوں کی ہلاکت میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button