انٹرنیشنل

پاکستانی بھکاریوں کو روکا ناگیا تو؟سعودی عرب نے پاکستانی حکام کو آخری وارننگ دیدی

سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔ ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا

ریاض(ویب ڈیسک) پاکستانی بھکاریوں کو روکا ناگیا تو؟سعودی عرب نے پاکستانی حکام کو آخری وارننگ دیدی ،رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔ ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے، پاکستانی بھکاری سعودی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button