انٹرنیشنل

پاکستان اورروس کےدرمیان تعلقات،روسی صدرپیوٹن کا بھارت اورامریکا پرسکتہ طاری کردینےوالا پیغام سامنےآگیا

روسی صدرپیوٹن نےکہا ہےکہ پاکستان اورروس کےدرمیان دوستانہ تعلقات استوارہیں،دوطرفہ تعاون،انسدادِ دہشت گردی اور افغان تنازع کےحل کی کوششوں کےاچھےنتائج آ رہے ہیں

ماسکو(ویب ڈیسک )پاکستان اورروس کےدرمیان تعلقات،روسی صدرپیوٹن کا بھارت اورامریکا پرسکتہ طاری کردینےوالا پیغام سامنےآگیا۔رپورٹس کے مطابق روس کےصدرولادیمیر پیوٹن نےصدرِمملکت آصف زرداری اوروزیرِاعظم شہبازشریف کوپاکستان کے یومِ آزادی پرمبارک باددی ہے۔اس حوالےسےاپنےبیان میں روسی صدرپیوٹن نےکہا ہےکہ پاکستان اورروس کےدرمیان دوستانہ تعلقات استوارہیں،دوطرفہ تعاون،انسدادِ دہشت گردی اور افغان تنازع کےحل کی کوششوں کےاچھےنتائج آ رہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تمام پاکستانیوں کے لیے امن اور خوش حالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button