انٹرنیشنل

پاکستان اور چین سے خوفزدہ بھارتی وزیراعظم مودی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ہاتھ ملانے پر مجبور

پارلیمنٹ میں 18ویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا کے استقبال کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین سے خوفزدہ ہوکر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ہاتھ مجبور میں ملا لیا ہے جس کے بعد ایک نئی سیاست شروع ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آج پارلیمنٹ میں 18ویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا کے استقبال کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا۔ میڈیا کے مطابق راہول گاندھی گاندھی خاندان کے تیسرے رکن ہیں جنہوں نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی 1999 سے 2004 تک جبکہ ان کے والد راجیو گاندھی 1989 سے 1990 تک قائد حزب اختلاف رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button