انٹرنیشنل
پاکستان دہشت گردی کیلئےدیگرممالک سےپیسےمانگتا ہے،بھارتی وزیردفاع راج دفاع راج ناتھ کا نیا الزام
مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالےانتخابات میں بھارتی وزراء اورسیاسی رہنما حکمراں جماعت کی کامیابی کیلئےایک بارپھرپاکستان کیخلاف زہراگل رہےہیں۔
نیو دہلی (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالےانتخابات میں بھارتی وزراء اورسیاسی رہنما حکمراں جماعت کی کامیابی کیلئےایک بارپھرپاکستان کیخلاف زہراگل رہےہیں۔بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نےبانڈی پورہ کے انتخابی حلقے میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےیہ درفنطنی چھوڑی کہ اگرپاکستان نےبھارت کےساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھےہوتےتو بھارت اسےآئی ایم ایف سےطلب کردہ پیکج سےکہیں زیادہ بڑا مالیاتی امدادی پیکج فراہم کرتا۔ راج ناتھ سنگھ کےمضحکہ خیزاورمبالغہ آمیزدعوؤں میں یہ بھی کہنا تھا کشمیرکوترقی کےلیےرقم دیتا ہے، جبکہ ’پاکستان دہشت گردی کیلئےدیگر ممالک سےپیسےمانگتا ہے۔ میں پاکستانی دوستوں سےکہتا ہوں کیوں کشیدہ تعلقات رکھے؟ ہم ہمسائےہیں‘۔