انٹرنیشنل

پاکستان راہول گاندھی کو وزیراعظم دیکھنے کے لئے دعا گو،نریندرا مودی کا نیا الزام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان کا نام استعمال کرنے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔

گجرات(ویب ڈیسک)پاکستان راہول گاندھی کو وزیراعظم دیکھنے کے لئے دعا گو،نریندرا مودی کا نیا الزام،رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان کا نام استعمال کرنے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے آنند میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’اتفاق دیکھیے، آج ہندوستان میں کانگریس کمزور ہوتی جارہی ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کانگریس مر رہی ہے اور وہاں پاکستان رو رہا ہے۔‘

نریندر مودی نے کہا کہ اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہا ’پاکستان ’شہزادے‘ کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین ہے۔‘ بھارتی وزیراعظم نے کہا ’ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ کانگریس پاکستان کی پرستار ہے۔ پاکستان اور کانگریس کے درمیان شراکت داری اب پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کو کمزور سرکار چاہیے۔ دشمن کو بمبئی دھماکوں کے وقت جو انڈیا میں سرکار تھی اس جیسی کمزور سرکار چاہیے، ان کو 2014 سے پہلی کی کمزور حکومت چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button