پاکستان مخالف اشتعال انگیزی شدت اختیارکرگئی،مودی سرکارکوکاہل اورنالائق کہا جانےلگا
بھارتی میڈیا عام انتخابات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا اور ناقابل یقین پروپیگنڈا شدت اختیار کر چکا ہے اور بھارتی میڈیا مودی سرکار کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے لئے اکسا رہا ہے
نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا میں پاکستان مخالف اشتعال انگیزی شدت اختیار کر گئی،مودی سرکار کوکاہل اور نالائق کہا جانے لگا،تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا عام انتخابات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا اور ناقابل یقین پروپیگنڈا شدت اختیار کر چکا ہے اور بھارتی میڈیا مودی سرکار کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے لئے اکسا رہا ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کے خلاف عسکری محاذ کھولنے کے معاملہ میں کاہل اور نالائق ثابت ہورہی ہے ۔
بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستانی بھائیوں پر کرتارپور کے سامنے ڈانس پارٹی کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں پر لگے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، چند شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ ہم آزادانہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کریں۔یورپی یونین بھی بھارت کی جانب سے جعلی خبروں کو مسترد کر چکا ہے۔ دوسروں کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے والے بھارت میں طویل عرصے سے سکھ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ بھارت میں زور پکڑتی تحریک خالصتان بھی بھارت میں سکھوں پر ظلم کی واضح مثال ہے۔