پاکستان کے بعد ایران، افغانستان کے تعلقات کا خاتمہ، بارڈر بھی سیل کر دیئے گئے
سرحد پر باڑ لگانے کا کام ایرانی حکام اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کر رہے ہیں، آخر کب تک افغان طالبان دہشتگردی کو فروغ دیں گے : ایرانی حکام
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے بعد ایران اور افعانستان کے تعلقات بھی ختم ہو گئے ہیں جس کے بعد تمام بارڈرز سیل کر دیئے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان کے افغانستان میں حکومت پر قابض ہونے کے بعد سے علاقائی امن خطرے میں پڑ گیا، طالبان کے زیر اقتدار افغانستان خطے میں دہشتگردتنظیموں کا مرکز بن چکا، طالبان کی عوام دشمن پالیسوں اور مظالم سے تنگ افغان لوگ ہجرت کرنے پرمجبور ہیں۔ہجرت کرنیوالے افغان باشندوں کی اکثریت غیر قانونی سرگرمیوں، سمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے، حال ہی میں بگڑتی ہو ئی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایران نے افغانستان کیساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہناہے کہ 50 لاکھ سے زائدافغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران میں مقیم ہیں، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ سمگلنگ اور دہشتگردانہ کارروایوں کو روکنا ہے، ایرانی وزیر دفاع کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کا کام ایرانی حکام اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کر رہے ہیں، آخر کب تک افغان طالبان دیگر ممالک میں دہشتگردی کو فروغ دیں گے اور اپنی ہی عوام کو بے یار ومددگار چھوڑیں گے؟