انٹرنیشنل

پولینڈ سے واپس،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےپاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنےکا انکشاف

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال سے داخل ہو کر لاہور سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر روانہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button