چینی آبدوز اپنے ہی پھنسائے ہوئے جل میں پھنس گئی، 55اہلکار ہلاک
حادثے میں چینی بحریہ کے کم از کم 55 اہلکار ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں آبدوز کا کپتان اور چینی بحریہ کے 21 دیگر افسران بھی شامل ہیں
چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی جوہری آبدوز غیر ملکی بحری جہازوں کو پھنسانے کے لیے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں 55 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی انٹیلی جنس رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جوہری آبدوز یلو سی میں غیر ملکی بحری جہازوں کے لیے بچھائے گئے جال یعنی زنجیر اور اینکر میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں آبدوز کے آکسیجن سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث پوری آبدوز میں زہریلی گیس پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں چینی بحریہ کے کم از کم 55 اہلکار ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں آبدوز کا کپتان اور چینی بحریہ کے 21 دیگر افسران بھی شامل ہیں۔
چین کی جانب سے اس قسم کے کسی بھی حادثے کی تردید کی گئی ہے اور بیجنگ نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ انہوں نے پھنسی ہوئی آبدوز کے لیے کسی قسم کی بین الاقوامی امداد کی درخواست کی تھی تاہم برطانیہ کی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی بحریہ کو حادثہ 21 اگست کے روز پیش آیا جس میں 22 افسران کے علاوہ 7 کیڈٹ آفیسر، 9 پیٹی آفیسر اور 17 سیلرز ہلاک ہوئے۔ برطانوی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چینی آبدوز چین کی جانب سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں کے لیے بچھائے گئے رنجیزوں اور اینکر کے جال سے ٹکرائی جس کے باعث آبدوز کے اندر کا آکسیجن سسٹم بری طرح متاثر ہوا اور 6 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آبدوز کو سطح سمندر پر لایا گیا۔