انٹرنیشنل

چینی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،ولی عہد محمد بن سلمان نے استقبال کیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ چینی وزیراعظم سعودیہ چین مشترکا کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے

ریاض(ویب ڈیسک)چینی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،ولی عہد محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔رپورٹس کے مطابق چین کے وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ چینی وزیراعظم سعودیہ چین مشترکا کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی رہنما سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ سعودی عرب اور امارات کے دورے میں چین کے ان ممالک کے ساتھ توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button