چین کےساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی،روسی صدر کےاعلان نےامریکا کی نیندیں اُڑا دیں
ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت ماسکو کے کریملن پیلس میں چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی ہے
ماسکو(ویب ڈیسک)چین کےساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی،روسی صدر کےاعلان نےامریکا کی نیندیں اُڑا دیں،رپورٹ کے مطابق روس نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی پیدا کر دی ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ’’ہم چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو تیزی سے بڑھا رہےہیں۔‘‘ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت ماسکو کے کریملن پیلس میں چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی ہے، جس کے بعد انھوں نے ایک بیان میں کہا دونوں ملکوں کے درمیان سالوں پر محیط وسیع پیمانے کے مشترکہ پلان اور اقتصادی و انسانی منصوبے زیر عمل ہیں، اور ہم چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی لا رہے ہیں۔
پیوٹن کا کہنا تھا بیجنگ میں چین کےصدرشی جن پنگ کےساتھ مذاکرات کےبعد طےکردہ سمجھوتوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے، انھوں نےلی چیانگ کےدورہ ماسکو کےدوران بھی متعدد سمجھوتوں پر دستخط کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہمارے چینی ہم منصبوں کی کوششوں سے بھی روس۔چین تجارتی تعلقات ترقی اور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی زیر قیادت روس نے 12 سال میں مستحکم شکل میں اقتصادی ترقی کی ہے، ہم آپ کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں کو اعلیٰ ترین سطح سے نافذ کرنے اور باہمی تعاون کو مستقل فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ روسی صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ صدر شی رواں سال قازان میں متوقع برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔