انٹرنیشنل

چین کے بنگلہ دیش کےساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات ،مودی نے سہولتوں کے دروازے کھول دئیے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) چین کے بنگلہ دیش کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات ،مودی نے سہولتوں کے دروازے کھول دئیے۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی۔

نریندر مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش بھارت کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ایک سال میں ہم 10 بار ملے ہیں لیکن آج کی ملاقات اس لیے خاص ہے کیونکہ وزیراعظم شیخ حسینہ ہماری تیسری مدت میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی مہمان وزیراعظم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button