انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ اور روز ویلیٹ ہوٹل کی سالانہ لیز، بھارتی مشیر نے مخالفت کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اعلان کردہ نئے ادارے کے نامزد کردہ انڈین نژاد مشیر کی جانب سے اس معاہدے پر تنقید ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں منتخب ہونے والے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روز ویلیٹ ہوٹل کی سالانہ لیز پر بھارتی مشیر نے مخالفت کر دی ہے جس نے ایک ہلچل مچا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اعلان کردہ نئے ادارے کے نامزد کردہ انڈین نژاد مشیر کی جانب سے اس معاہدے پر تنقید ہے جس کے تحت حکومت پاکستان تین سال کے دوران ریاست نیویارک سے 220 ملین ڈالر حاصل کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ مئی 2023 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز- انوسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے – آئی ایل) اور نیویارک سٹی گورنمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پایا اور حکومتِ پاکستان کا ملکیتی 1047 کمروں پر مشتمل روزویلٹ ہوٹل 220 ملین ڈالر کے عوض تین سال کی مدت کے لیے کرائے پر حاصل کیا گیا تاہم چند ہفتے قبل (14 نومبر) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری اپنانے کے لیے ایکس کے مالک ایلون مسک کے ساتھ انڈین نژاد ارب پتی کاروباری شخصیت وویک راماسوامی کو اپنی حکومت کے نئے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی) کے لیے چنا جنھوں نے ایکس پر روزویلٹ ہوٹل معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button