ڈونلڈ ٹرمپ جیل جانے سے کیوں نہیں ڈرتے؟
ڈونلڈ ٹرمپ سمیت درجن سے زیادہ ممکنہ صدارتی امیدواروں نے ایک تقریب میں تقاریر کیں اور ان سے صرف ایک نےسابق صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا

امریکا(ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست آئیوا میں ایک تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت درجن سے زیادہ ممکنہ صدارتی امیدواروں نے ایک تقریب میں تقاریر کیں اور ان سے صرف ایک نےسابق صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ تقریب میں موجود حاضرین نے اس پر ہوٹنگ شروع کر دی جس ظاہر ہوتا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی پارٹی پر کس قدر گرفت ہے۔ سٹیج کے پیچھے موجود کس شخص کی حس مزاح انتہائی طنر آمیز تھی۔
حزب اختلاف رپبلکن پارٹی میں سنہ 2024 کے انتخابات میں صدارتی امیدواروں کے خواہشمندوں کے یہ درجن بھر افراد جب سٹیج پر تقریر کے لیے آئے تو ان کا استقبال بہت اونچی آواز میں امریکہ کے دیہی گانے ’اونلی ان امریکہ‘ کا ٹکڑا چلا کر کیا گیا۔
لیکن جب ڈونلڈ ٹرمپ حاضرین سے خطاب کرنے کے لیے آئے تو حالات کی عکاسی کے لیے دو شعر پڑھےگئے جن میں دو متبادل راستوں کو ذکر تھا۔ ’یا تو وہ جیل جا سکتے ہیں یا وہ امریکہ کے صدر بن سکتے ہیں۔‘
ملک کے 45 ویں صدر رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر برا نہیں مناتے۔ وہ اس حقیقت سے کتراتے نہیں ہیں کہ ان کو دو فوجداری مقدمات کا سامنا ہے اور انھیں مزید دو اور مقدمات میں جلد نامزد کیا جا سکتا ہے۔