انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نےغیرملکی تارکین وطن کےخلاف ہولناک منصوبہ تیارکرلیا

ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری آپریشن شروع کریں گے۔ ٹرمپ اس آپریشن کیلیے فوج کو بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف ہولناک منصوبہ تیار کر لیا،رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن پر کریک ڈاون کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیا منصوبہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے کریک ڈاون کے مقابلے میں کہیں شدید ہوگا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری آپریشن شروع کریں گے۔ ٹرمپ اس آپریشن کیلیے فوج کو بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو تحویل میں لے کر ملک بدر کرنے سے پہلے حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button