انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کےقتل کی سازش میں ایران ملوث،امریکا نے تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

محکمۂ انصاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمۂ انصاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے قتل کی ذمے داری سونپی تھی۔

امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے سہولت کاری کے الزام میں 2 امریکی شہریوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، نیویارک کے رہائشی دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں۔  امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ فرہاد شاکری کو 2008ء میں چوری کے الزام میں امریکا سے ملک بدر کیا گیا تھا، امریکی حکام کے مطابق فرہاد شاکری ان دنوں ایران میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے فوری طور پر الزامات کا جواب نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button