انٹرنیشنل
کاملا ہیرس صدر بنیں تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائےگا،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
سابق صدرری پبلکن جیوش کولیشن سےخطاب میں کہا اپنی کمیونٹی کواس سےمتعلق آگاہ کردیں،کیونکہ انہیں اندازہ نہیں ہےکہ وہ کس سمت میں جارہےہیں
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے یہودی ڈونرز سے گفتگو میں کہا اگرکاملا ہیرس صدر بنیں تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائےگا سابق صدرری پبلکن جیوش کولیشن سےخطاب میں کہا اپنی کمیونٹی کواس سےمتعلق آگاہ کردیں،کیونکہ انہیں اندازہ نہیں ہےکہ وہ کس سمت میں جارہےہیں،اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر حملہ نہیں ہوتا۔ انہوں نےکہا اگرصدرمنتخب ہوا توغزہ سے آنے والےمہاجروں پرپابندی لگادوں گا اوریہود مخالف پروپیگنڈہ کرنے والی یونیورسٹیوں کے لیے فنڈنگ روک دوں گا۔