انٹرنیشنل
کاملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف سوا نیزے پر،ڈونلڈ ٹرمپ مباحثے کے لئے تیار
ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ ڈیموکریٹ امیدوارکاملا ہیریس سےمزید دو مباحثوں کےلیےبھی تیارہیں۔ ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نےاس سے پہلےمباحثے سےانکارکردیا تھا
واشنگٹن(ویب ڈیسک)کاملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف سوا نیزے پر،ڈونلڈ ٹرمپ مباحثے کے لئے تیار ہو گئے ۔واضح ہو کہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورکاملا ہیریس 10 ستمبرکومباحثے پرمتفق ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ ڈیموکریٹ امیدوارکاملا ہیریس سےمزید دو مباحثوں کےلیےبھی تیارہیں۔ ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نےاس سے پہلےمباحثے سےانکارکردیا تھا۔ سروے کےمطابق کاملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔