انٹرنیشنل

کانگرس کی رہنما پریانکا گاندھی مودی سرکار کے خاتمہ کے لئے ایک نئی اندرا گاندھی ثابت ہوں گی؟

حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی اب انتخابی سیاست میں داخل ہوگئی ہیں۔ وہ کیرالہ کے پارلیمانی حلقے ویناڑ سے انتخاب لڑیں گی

کیرالہ(ویب ڈیسک) کیا بھارت کی سیاسی جماعت کانگرس کی رہنما پریانکا گاندھی مودی سرکار کے خاتمہ کے لئے ایک نئی اندرا گاندھی ثابت ہوں گی،یہ سوال بھارت کے سیاسی حلقوں میں گردش کررہا ہے۔واضح ہوکہ انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی اب انتخابی سیاست میں داخل ہوگئی ہیں۔ وہ کیرالہ کے پارلیمانی حلقے ویناڑ سے انتخاب لڑیں گی۔ راہل گاندھی نے حالیہ انتخابات میں اتر پردیش کی رائے بریلی اور کیرالہ کی ویناڑ سیٹ سے انتخاب لڑا تھا اور وہ دونوں جگہوں سے جیت گئے تھے۔ انھوں نے ویناڑ کی سیٹ خالی کردی ہے۔

کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ راہل گاندھی کے نشست چھوڑنے کے بعد اب اس حلقے سے پریانکا گاندھی انتخاب لڑیں گی۔ پریانکا گاندھی نے انتخابی سیاست میں قدم رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں بالکل نروس نہیں ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں ویناڑ کی نمائندگی کر سکوں گی۔ میں ویناڑ کے لوگوں کو راہل کی کمی نہیں محسوس ہونے دوں گی۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button