کانگریس رہنما سونیا گاندھی کس کو چاہتی ہیں؟راہول گاندھی نے ماں کا رازکھول کررکھ دیا
راہول نےانکشاف کردیا۔ راہول گاندھی نےحال ہی میں انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ، سونیا گاندھی کیلئےسب سے زیادہ پسندیدہ چیزکا ذکرکیا ہے
نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارتی سیاستدان اورکانگریس پارٹی کی رہنما سونیاگاندھی کا بیٹےراہول اوربیٹی پریانکا سے بھی زیادہ پسندیدہ کون ہے؟ راہول نےانکشاف کردیا۔ راہول گاندھی نےحال ہی میں انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ، سونیا گاندھی کیلئےسب سے زیادہ پسندیدہ چیزکا ذکرکیا ہے۔ حیرت انگیزطورپرسونیا گاندھی کےپسندیدہ نہ تو وہ خود ہیں اورنہ ہی ان کی بہن پریانکا گاندھی، بلکہ یہ اعزازان کےپالتوکتےکوحاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہول گاندھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سےسونیا گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں سونیا گاندھی ایک پالتو کتے کو اپنی پیٹھ پر لٹکائے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ راہول گاندھی نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کی ہیں اور دونوں میں ہی پالتو کتا سونیا گاندھی کی پیٹھ پر بیگ میں لٹکا نظرآرہا ہے، جبکہ سونیا گاندھی کے چہرے پر مسکراہٹ بھی نظر آرہی ہے۔
اپنی پوسٹ میں شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں راہول گاندھی نے مزاحیہ انداز میں لکھا "ماں کی پسندیدہ؟” یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوگئی اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اسے 8 لاکھ 93 ہزار سے زائد لائیکس اور 5 ہزار سے زیادہ لوگوں نے تبصرے کیے ہیں۔ خیال رہے کہ سونیا گاندھی کو یہ کتا ان کے بیٹے راہول گاندھی نے گزشتہ سال تحفے میں دیا تھا۔