انٹرنیشنل

کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ، سنسنی خیز انکشافات

یوٹیوبر کے گھر چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کو 24 لاکھ انڈین روپے ملے ' تسلیم نامی یوٹیوبر سے مزید تفتیش جاری

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا میں کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر کے گھر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ، سنسنی خیز انکشافات نے پورے ملک میں ہلچل مچا کر رکھ دی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوٹیوبر کے گھر چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کو 24 لاکھ انڈین روپے ملے ہیں۔ انکم ٹیکس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تسلیم نامی یوٹیوبر سے تفتیش کی جا رہی ہے جو کئی برسوں سے یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں اور اس سے تقریبا ایک کروڑ انڈین روپے کما رہے ہیں۔ یوٹیوبر پر الزام ہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے پیسے کما رہے ہیں تاہم ان کے خاندان نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔ یوٹیوبر تسلیم کا تعلق بریلی سے ہے۔ وہ یوٹیوب پر شیئر مارکیٹ کے موضوع پر ویڈیوز بناتے ہیں۔ ان کے بھائی فیروز کا کہنا ہے کہ تسلیم شیئر مارکیٹ کے موضوع پر ویڈیوز بناتے ہیں اور اپنی آمدن سے ٹیکس بھی دیتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ان کا بھائی ٹریڈنگ ہب 3.0 کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتا ہے۔ انہوں نے یوٹیوب سے اپنی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن سے پہلے ہی چار لاکھ روپے بطور ٹیکس دیے ہیں۔ فیروز کے مطابق ہم کوئی غلط کام نہیں کرتے۔ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلاتے ہیں اور اس سے ہمیں اچھی آمدن ہوتی ہے جو کہ سچ بات ہے۔ یہ چھاپہ ایک باقاعدہ سازش ہے۔ تسلیم کے بھائی کے علاوہ ان کی والدہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو غیرقانونی طور پر اس معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button