انٹرنیشنل
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت؟
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر کردی
نیودہلی(ویب ڈیسک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت،دلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے خود کو مقدمے سے الگ کرلیا، یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی سماعت اب 9 اگست کو ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019ء میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ یاسین ملک مئی 2022ء سے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔