انٹرنیشنل

کعبہ کی سالانہ تقریب غسل کی تاریخ کا اعلان

غسلِ کعبہ کی سالانہ تقریب 15 محرم الحرام بمطابق 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد ہوگی

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب، عطر سے دھویا جائے گا۔

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غسلِ کعبہ کی مقدس روایت نبی کریم ﷺکے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔ روایات کے مطابق نبی کریم ﷺسال میں 2 بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔ گزشتہ چند برس سے خانہ کعبہ کے  غسل کی تقریب سال میں ایک بار کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button