کملا ہیرس ٹرمپ کو صدر بننے سے کیسے روک سکتی ہے؟ پتا چل گیا
یوں کملا ہیرس کچھ ہفتے کے لیے ہی سہی لیکن امریکا کی صدر بن جائیں گی اور انہیں 6 جنوری کو اپنی ہی شکست کے بعد ہونے والے انتقال اقتدار کی نگرانی نہیں کرنی پڑے
امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہونے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس صدر بننے سے کیسے روک سکتی ہے؟ اس حوالے سے پتا چل گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے انتخابی قوانین میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دیگر مراحل کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے تاہم اس با ت کا خدشہ بھی موجود ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر کی بجائے 48 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں۔ امریکی جریدے کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر جمال سائمنز نے کہا ہے کہ جوبائیڈن قبل از وقت مستعفی ہوکر کملا ہیرس کو امریکا کا 47 واں صدر بننے کا موقع دے سکتے ہیں۔ یوں کملا ہیرس کچھ ہفتے کے لیے ہی سہی لیکن امریکا کی صدر بن جائیں گی اور انہیں 6 جنوری کو اپنی ہی شکست کے بعد ہونے والے انتقال اقتدار کی نگرانی نہیں کرنی پڑے گی۔