انٹرنیشنل

کمیلا ہیرس کی انتخابی مہم، سابق صدر باراک اوباما بھی سڑکوں پر نکل آئے

میں پر امید ہوں کیوں یہ کنونشن ہمیشہ مضحکہ خیز ناموں والے بچوں کے لیے انتہائی اچھا رہا ہے جو ایک ایسے ملک پر یقین رکھتے ہیں جہاں کچھ بھی ہونا ممکن ہے: اوباما

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکن حکمران جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنونشن کے دوسرے روز صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس کی انتخابی مہم میں سابق صدر اوباما بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کا پیر سے شروع ہونے والا چار روزہ کنونشن جاری ہے۔ سابق صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے کنونشن سے خطاب کے دوران ایک مشکل لڑائی کا انتباہ دیتے ہوئے قوم کو کاملا ہیرس کی حمایت کا پیغام دیا ہے۔ اوباما نے اپنے خطاب میں کہاکہ "میں پر امید ہوں کیوں یہ کنونشن ہمیشہ مضحکہ خیز ناموں والے بچوں کے لیے انتہائی اچھا رہا ہے جو ایک ایسے ملک پر یقین رکھتے ہیں جہاں کچھ بھی ہونا ممکن ہے۔ کنونشن میں کاملا ہیرس کی حمایت میں واضح بیان دینے والوں میں اوباما ہی نہیں بکہ سابق صدور جمی کارٹر اور جان ایف کینیڈی کے پوتوں نے بھی کاملا کو ماضی کے رہنماں کی طرح حقیقی ڈیموکریٹ لیڈر قرار دیا۔ سابق خاتونِ اول مشیل اوباما نے بھی کاملا ہیرس کی بھر پور حمایت ظاہر کی اور کہا کہ امریکہ میں امید کی واپسی ہو رہی ہے۔ اوباما نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 78 سالہ ایک ایسا ارب پتی ہے جس نے نو برس پہلے اپنی سنہری سیڑھی (ایکسیلیٹر) کی سواری کے بعد کبھی بھی پریشانیوں کے لیے رونا دھونا بند نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button