انٹرنیشنل

کورونا کے بعد اموات میں اضافہ تشویشناک، آئی سی ایم آر کی ریسرچ شروع

کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی اچانک موت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں لیکن اموات کی تصدیق کے لئے ثبوت کافی نہیں ہیں: بھارتی وزیر صحت

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)بھارت میں کورونا کے بعد اموات میں اضافے کے باعث تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ آئی سی ایم آر نے اس کی وجہ تلاش کرنے کیلئے ریسرچ شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر صحت من سکھ مانڈویا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی اچانک موت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں لیکن اموات کی تصدیق کے لئے ثبوت کافی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کے لئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ تین مطالعے کر رہی ہے۔پہلے مطالعے کا مقصد بھارت میں 18سے 45سال کی عمر کے افراد میں اچانک ہونے والی موت سے وابستہ عوامل کی چانچ پڑتال کرنا ہے۔

دوسرے مطالعے میں اسی عمر کے افراد کے خون کی نالیوں یا دل میں خون جمنے کے واقعات پر کورونا ویکسین کے اثرات کو دیکھنا ہے۔جبکہ تیسرے مطالعے کا عنوان ‘جوانی میں اچانک موت کی وجہ’ ہے اور یہ ورچوئل اور فزیکل آٹوپسی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت مختلف ریاستوں میں صحت اور خاندانی بہبود دل کی بیماریوں سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے پروگرام چلا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button