انٹرنیشنل

کویت میں انوکھا واقعہ، نکاح کے 3 ہی منٹ بعد نوبت طلاق تک آگئی

دلہن کو شوہر کی جانب سے کہا جانے والا لفظ انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کی۔ جج نے فوری طور درخواست کو قبول کرلیا

کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں دلہن اپنے شوہر کی جانب سے کہے گئے ایک لفظ سے خفا ہوگئی اور نکاح کے صرف 3منٹ بعد ہی طلاق کا تقاضا کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے باہر کی جانب آرہا تھا کہ اس دوران دلہن کا پیر کسی چیز میں پھنسا اور وہ نیچے گر گئی، یہ دیکھ کر دولہا نے اسے غبیہ (بے وقوف)کہہ دیا۔ دلہن کو شوہر کی جانب سے کہا جانے والا یہ لفظ انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کی۔ جج نے بھی دیر نہ لگائی اور فوری طور پر دلہن کی جانب سے کی گئی درخواست کو قبول کرلیا، نکاح کے ٹھیک تین منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔ مذکورہ جوڑا کویت کا رہائشی ہے، دونوں شوہر اور اہلیہ کی حیثیت سے نکاح کے بعد ابھی عدالت سے باہر نہیں آئے تھے کہ طلاق ہوگئی، اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کویت کی تاریخ میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button