انٹرنیشنل

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی کتنے ماہ قبل کی گئی تھی؟ چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ سے کئی ماہ قبل ہی مشہور امریکی پوڈکاسٹر جو روگن نے ایک تشویشناک پیش گوئی کی تھی جو اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی کتنے ماہ قبل کی گئی تھی اور یہ کس نے کی تھی؟ چونکا دینے والی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جو روگن نے جولائی 2024 میں اپنے پوڈکاسٹ میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے موضوع پر بات کی تھی۔ اس پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے ایک فائر فائٹر کے ساتھ اپنی گفتگو کا ذکر کیا جس نے آگ کے حوالے سے ایک تباہ کن منظر نامے کی پیش گوئی کی تھی۔ جو روگن نے فائر فائٹر کے الفاظ دہراتے ہوئے بتایا کہ ایک دن جب ہوا کی سمت درست ہوگی تو کسی جگہ لگنے والی آگ پورے لاس اینجلس شہر کو جلاتے ہوئے سمندر تک پہنچ جائے گی۔ اس کلپ میں جو روگن نے جنگل میں لگنے والی آگ کے پھیلنے کے خوفناک پیمانے اور رفتار کو بیان کیا، انہوں نے کہا کہ یہ آگ اتنی بڑھ سکتی ہے کہ64 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں کے ساتھ ہزاروں ایکڑ کے رقبے کو جلا سکتی ہے، ایک بار جب یہ شروع ہو جائے تو یہ اتنی پھیل سکتی ہے کہ اسے بجھانے کے لیے کچھ نہیں کیا جاسکے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جو روگن نے اس سے قبل بھی اپنے پوڈکاسٹ کی مختلف اقساط کے دوران لاس اینجلس کے جنگلات کے آگ سے متاثر ہونے کے خطرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کی یہ پیشگوئی اب لاس اینجلس میں لگی آگ کی صورت میں سچ ثابت ہوئی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکام آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم تیز ہواں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button