انٹرنیشنل

کینیڈا نےبھارت کےساتھ تجارتی "پہیہ جام” کیوں کردیا؟

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اگلے ہفتے بھارت میں جی 20 کانفرنس میں شرکت کرنی ہے اور ذرائع کے مطابق اٹاوہ نے نئی دہلی سے تجارتی مذاکرات روک دیئے

کینیڈا(ویب ڈیسک)کینیڈا نےبھارت کےساتھ تجارتی "پہیہ جام” کیوں کردیا؟ کینیڈا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات فی الحال روک دیئے ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اگلے ہفتے بھارت میں جی 20 کانفرنس میں شرکت کرنی ہے اور ذرائع کے مطابق اٹاوہ نے نئی دہلی سے تجارتی مذاکرات روک دیئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق اٹاوہ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اٹاوہ نے ہم سے درخواست کی ہے کہ نئے تجارتی معاہدے کے لیے جاری بات چیت روک دی جائے۔  بھارتی ہائی کمشنر نے مذاکرات کے توقف کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم بزنس کونسل آف کینیڈا کے ذرائع کے مطابق کینیڈا میں مقیم خالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی سرگرمیوں پر بھارت نے کینیڈا سے کئی بار شکایات کی ہیں اور یہ پہلو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات میں رکاوٹ ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button