انٹرنیشنل

کیٹ مڈلٹن کی سالانہ تقریب میں شرکت سےمتعلق حقیقت سامنے رکھ دی گئی

کنسنگٹن محل کے دفتر کی جانب سے باضابطہ طور پر شہزادی کی موجودگی کی تصدیق نہ کیے جانے پر برطانوی فوج نے اپنی ویب سائٹ سے بعد ازاں یہ پوسٹ حذف کر دی۔

لندن(ویب ڈیسک)کیٹ مڈلٹن کی سالانہ تقریب میں شرکت سےمتعلق حقیقت سامنے رکھ دی گئی، برطانوی فوج کی جانب سے پہلے پرنسس آف ویلز، کیٹ مڈلٹن کی سالانہ تقریب میں شرکت سے متعلق کی گئی پوسٹ بعد ازاں حذف کرنے پر  عوام میں تشویش پھیل گئی ہے۔ برطانوی فوج نے سوشل میڈیا پر کی گئی ابتدائی پوسٹ میں کہا تھا کہ پرنس ولیم کی اہلیہ، پرنسس کیتھرین 8 جون کو ہونے والی سالانہ ’ٹروپنگ دی کَلر‘ تقریب کے حصے کے طور پر فوجیوں کا جائزہ لیں گی۔

کیٹ اور ولیم کے کنسنگٹن محل کے دفتر کی جانب سے باضابطہ طور پر شہزادی کی موجودگی کی تصدیق نہ کیے جانے پر برطانوی فوج نے اپنی ویب سائٹ سے بعد ازاں یہ پوسٹ حذف کر دی۔ برطانوی فوج کے اس عمل سے شہزادی کیٹ مڈلٹن کے چاہنے والوں اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گزشتہ روز امریکی میڈیا ’ٹی ایم زیڈ‘ پر جنوری میں پیٹ کی سرجری کروانے کے بعد کیٹ میڈلٹن کو عوام نے دیکھا تھا۔

برطانوی فوج کی ویب سائٹ نے کنگ چارلس کی بھی اس تقریب میں شرکت کی تصدیق کی تھی، یاد رہے کہ کنگ چارلس کینسر کا علاج کروا رہے ہیں۔ سالانہ فوجی پریڈ کنگ چارلس کی سرکاری سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ہے، کنگ چارلس 15 جون کو مرکزی فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ شہزادی، کیٹ 29 جنوری کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سے اپنے گھر میں صحت یاب ہو رہی ہیں۔ شہزادی کیٹ اپنے شوہر پرنس ولیم اور اپنے تین چھوٹے بچوں سمیت لندن کے مغرب میں واقع ونڈسر میں موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس اور شہزادی کیتھرین کی بیماریوں نے شاہی خاندان کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال کو جنم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button