گرین لینڈ پر امریکی قبضہ دنیا کو ہولناک ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل دے گا،روس کی دھمکی
ٹر مپ کی گرین لینڈ کا کنٹرول حا صل کرنے کے بیان کے بعد روس نے بھی اس پر بھر پور رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک یہ معاملہ صرف بیانات کی حد تک ہے ،اگر اس سے زیادہ کی کوشش کی گئی تو ہم بھی اس کا بھرپور جواب دیں گئے
ماسکو(مانیٹر نگ ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی یا اقتصادی اقدامات کو مسترد کرنے سے انکار کے بعد، روس نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرکٹک زون سے ہمارے قومی اور اسٹرٹیجک مفادات جڑے ہیں۔ ہم آرکٹک زون میں موجود ہیں اور ہم وہاں اپنی موجودگی قائم رکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس صورت حال میں ہونے والی ڈرامائی پیش رفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اور خدا کا شکر ہے کہ ابھی یہ معاملہ بیانات کی سطح پر ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر امریکہ نے گرین لینڈ پر فوجی کارروائی کی تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گئے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے ایک پر یس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس تمام علاقے میں چین کے بحری جہاز ہیں۔ تمام علاقے میں روس کے بحری جہاز بھی ہیں۔ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
ایک تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی تجزیہ کار لیانا فکس کہتی ہیں کہ آرکٹک کے زیادہ تر حصے کی طرح گرین لینڈ بھی تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آرکٹک تیزی سے بڑی طاقتوں کی مسابقت اور دشمنی کا زون بن رہا ہے۔ اور امریکہ کو یہ تشویش ہے کہ وہ یہ کھیل ہار رہا ہے۔