انٹرنیشنل
ہم جنس شادی کو قانون حیثیت دینے کا کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
ہم جنس شادی کا قانون بنانا پارلیمنٹ کا دائرہ کار 'ہم جنس شادیوں پر ایک حد تک اتفاق اور اختلاف ہے کہ ہم کس حد تک جا سکتے ہیں: چیف جسٹس عدالت عظمیٰ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے سے معذوری ظاہر کردی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عدالت عظمی کے چیف جسٹس نے فیصلہ دیا ہے کہ ہم جنس شادی کا قانون بنانا پارلیمنٹ کا دائرہ کار ہے۔ ہم جنس شادیوں پر ایک حد تک اتفاق اور اختلاف ہے کہ ہم کس حد تک جا سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بینچ میں 4 میں سے 2 ججوں نے بھارتی چیف جسٹس کے مؤقف سے اتفاق کیا جبکہ باقی 2ججوں کا مؤقف ابھی آنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بینچ نے اپریل، مئی کے درمیان کیس میں دلائل سنے اور آج اپنا فیصلہ سنایا,چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 ججوں کے بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔