انٹرنیشنل

ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کو بڑا چیلنج کر دیامگر کیسے؟

ہیکرز نے سپریم کورٹ آف انڈیا کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کرکے اس پر ایک امریکی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی کرپٹو کرنسی کا اشتہار لگا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کو بڑا چیلنج کر دیا مگر کیسے؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی عدلیہ سمیت پوری بھارتی حکومت کیلئے درد سر بن گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے سپریم کورٹ آف انڈیا کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کرکے اس پر ایک امریکی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی کرپٹو کرنسی کا اشتہار لگا دیا۔ میڈیا کے مطابق ہیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست (لائیو)دکھائے جانے والی عدالتی کارروائی اچانک رک گئی اور کچھ دیر بعد ایک ویڈیو چلنے لگی جس میں امریکی کرپٹو کمپنی کا نام اور کرنسی کا اشتہار تھا۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ چینل ہیک ہونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فی الحال عدالت کی ویب سائٹ سے چینل کا لنک ہٹا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button