انٹرنیشنل

امریکا کی پاکستان اور طالبان کو آپس میں لڑانے کی منصوبہ بندی بے نقاب

پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرات لاحق ' امریکا خود مختاری کا احترام کرتا ہے،پاکستان کے دہشتگردوں کے پیچھے جانے کا فیصلہ احترام کے لائق ہے

واشنگٹن(کھوج نیوز، این این آئی)امریکا کی پاکستان اور طالبان کو آپس میں لڑانے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائوس میں امریکی قومی سلامتی کے امور کے رابطہ کار جان کربی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرات لاحق ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ امریکا پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے،پاکستان کے دہشتگردوں کے پیچھے جانے کے فیصلے کا بھی احترام کریگا،پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ممکنہ کارروائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرہ ہے اور پاکستانی عوام اور حکومت کو اس خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔امریکی قومی سلامتی کے رابطہ کار نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے بیچ علاقے میں اس طرح کے گروپوں کی اب بھی کچھ محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں کیا کرسکتے ہیں اس بارے میں پاکستان سے رابطے میں رہیں گے اور پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیں گے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں کیا طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button