انٹرنیشنل

اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کھوہ کھاتے، مودی کی من مرضیاں جاری

پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر مملکت کو کرنا چاہیے' ایک آدمی کے تکبر اور اپنی تشہیر کرنے کی خواہش نے ملک کی پہلی خاتون سے پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے کا شرف چھین لیا ہے

نئی دہلی (ماینٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کھوہ کھاتے، مودی کی من مرضیاں جاری ‘ بھارتی وزیراعظم نے سخت تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا جس کا کانگریس سمیت اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف تھا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر مملکت کو کرنا چاہیے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ایک آدمی کے تکبر اور اپنی تشہیر کرنے کی خواہش نے ملک کی پہلی خاتون قبائلی صدر دروپدی مرمو سے پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے کا شرف چھین لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button