انٹرنیشنل

ایران نے کتنے عرصہ بعد سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا؟پتا چل گیا

سعودی عرب نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کب کھولے گا اور کسے وہاں اپنا سفیر تعینات کرے گا

ریاض(ماینٹرنگ ڈیسک) ایران نے کتنے عرصہ بعد سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا؟پتا چل گیا سات سال کے بعد ایران نے سعودی عرب میں آج اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاض میں موجود سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب آج ہوئی جس میں سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی موجود تھے۔ ایران نے گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں ایرانی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کب کھولے گا اور کسے وہاں اپنا سفیر تعینات کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button