انٹرنیشنل

بھارت میں نسلی فسادات ، ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا

منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتہ دار موجود تھا

منی پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری اور نسلی تشدد کے دوارن ایک خاندان کے تین افراد کو ایمبولینس میں ہی زندہ جلا دیا گیا جس نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا کر رکھ دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نسلی فسادات کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتہ دار موجود تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہتھیار سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں جس میں اب تک 100 کے قریب افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ریاست کے 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button