انٹرنیشنل

بھارت میں ٹرین حادثہ، باپ کی تگ ودو نے بیٹے کو زندہ بچا لیا

باپ ہیلا رام نے کفن میں لپٹی نعشوں میں سے اپنے بیٹے کے ہاتھ کو دیکھ کر پہچان لیا ، بیٹا زندہ ہونے پر اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا

بالا سور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹرین حادثہ، باپ کی تگ ودو نے بیٹے کو زندہ بچا لیا ‘ بھارت میں حال ہی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد باپ کی مسلسل تگ و دو بیٹے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی بنگال کے شہر ہورا کے دکاندار ہیلا رام بیٹے بسوجیت کو شالیمار اسٹیشن پر چھوڑ کر آئے تھے تاہم ایک گھنٹے بعد انہیں ٹرین حادثے کی خبر مل گئی جس کے بعد انہوں نے اپنے 24 سالہ بیٹے کو کال کرکے بھائی سے رابطہ کرنے کا کہا لیکن کوئی جواب نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق رابطہ نہ ہونے پر ہیلا رام بغیر وقت ضائع کیے اپنے بہنوئی کے ساتھ 230 کلو میٹر کا سفر طے کرکے حادثے کے مقام پر پہنچ گئے لیکن جائے حادثہ پر بھی بیٹے کی کوئی اطلاع نہ مل سکی۔ ہیلا رام کے مطابق انہیں کہا گیا کہ ان کا بیٹا حادثے میں ہلاک ہوچکا ہے لیکن انہوں نے بیٹے کی موت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ ہیلا رام کا بتانا ہے کہ اس کے باوجود وہ ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال چکر کاٹتے رہے، ٹرین حاڈثے کے ہلاک افراد اور زخمیوں کو ڈھونڈھتے رہے ،اسی دوران انہیں ایک شخص نے بتایا کہ باہانگا نامی ہائی اسکول میں بھی حادثے میں ہلاک افراد کی لاشیں موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلا رام بہنوئی کے ہمراہ جب وہاں پہنچے تو لاشوں کے انبار دیکھے، عملے نے انہیں لاشیں دکھانے سے انکار کردیا، اسی بحث کے دوران ایک کفن سے کانپتا زخمی ہاتھ باہر گرگیا، اس ہاتھ کو دیکھتے ہیں ہیلارام پہچان گئے کہ یہ ان کے بیٹے کے ہاتھ ہے جو کہ شدید زخمی تھا۔ بعد ازاں بیٹے کو اسپتال شفٹ کیا گیا جہاں اس کی کئی سرجریز ہوئیں اور ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button