انٹرنیشنل

روس کی شمالی کوریا کیلئےفوجی امداد،جاپان،جنوبی کوریا اورنیٹو نےمخالفت کردی

جنوبی کوریا نےامریکا اورجاپان کےساتھ سیکیورٹی تعاون کومزید مضبوط کرنےکےعزم کا اظہارکیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک)روس کی شمالی کوریا کیلئےفوجی امداد،جاپان،جنوبی کوریا اورنیٹو نےمخالفت کردی۔ جنوبی کوریا نے روس اور شمالی کوریا کے جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی شمالی کوریا کیلئے فوجی امداد سے جنوبی کوریا اور روس کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ جنوبی کوریا کا مزید کہنا تھا کہ ایسا اقدام جس سے شمالی کوریا کی فوجی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

جنوبی کوریا نےامریکا اورجاپان کےساتھ سیکیورٹی تعاون کومزید مضبوط کرنےکےعزم کا اظہارکیا۔ دریں اثنا جاپان نےبھی روس اورشمالی کوریا معاہدے پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نےمعاہدہ پرتبصرے سےانکارکرتےہوئےاسےشمالی کوریا اورروس کا دو طرفہ معاملہ قرار دے دیا۔ ادھرنیٹو کےسیکریٹری جنرل اسٹالٹن برگ نےکہا ہےکہ معاہدے سےظاہرہوتا ہےکہ آمرانہ طاقتیں صف بندی کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button