انٹرنیشنل

24 سالہ لڑکی نے اپنے دادا کی عمر کے شخص سے شادی کیوں کی؟ حیران کن خبر آگئی

سال 2019ء میں ملاقات ریٹائرڈ اسٹیٹ ایجنٹ اور 84سال کے سن رسیدہ چارلس سے ہوئی * پیشہ سے نرس میریکل کی دوستی ان سے ہوئی اور یہ جلد ہی پیار میں بدل گئی

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) 24 سالہ لڑکی نے اپنے دادا کی عمر کے شخص سے شادی کیوں کی؟ حیران کن خبر آگئی ‘ شادی کے معاملہ میں لڑکی اور لڑکے کی عمر کے درمیان تھوڑا فرق تو چلتا ہی ہے۔ حالانکہ جب یہ فرق دس پندرہ سال کا ہوجاتا ہے تو دیکھنے والوں کو یہ تھوڑا عجیب لگنے لگتا ہے، لیکن آج ہم جس جوڑی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، اس میں لڑکی نے اپنے دادا کی عمر کے شخص سے شادی کرلی ۔

آپ نے ایسی بہت سی جوڑیاں دیکھی ہوں گی، جنہیں دیکھنے کے بعد دل سے نکلتا ہے کہ انہیں ایک دوسرے کیلئے ہی بنایا گیا ہے ۔ وہیں کچھ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں، جن کا آپس میں کوئی تال میل نہیں نظر آتا ہے، جنہیں ہم عام زبان میں بے میل جوڑی کہتے ہیں ۔ کچھ ایسی ہی ایک جوڑی کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں، جس میں دولہا دلہن کا کوئی میچ نہیں ہے ۔ شادی کے معاملہ میں لڑکی اور لڑکے کی عمر کے درمیان تھوڑا فرق تو چلتا ہی ہے۔ حالانکہ جب یہ فرق دس پندرہ سال کا ہوجاتا ہے تو دیکھنے والوں کو یہ تھوڑا عجیب لگنے لگتا ہے، لیکن آج ہم جس جوڑی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، اس میں لڑکی نے اپنے دادا کی عمر کے شخص سے شادی کرلی ۔ اس کی خود کی عمر جہاں 24 سال ہے تو وہیں اس کے شوہر کی عمر 85 سال کی ہے ۔ یہ سن کو آپ کو تھوڑا عجیب و ضرور لگے گا، لیکن امریکہ کے مسی سیپی کی رہنے والی میریکل پوگ نے اپنے شوہر کے طور پر خود سے 61 سال بڑے شخص کو منتخب کیا ۔ سال 2019 میں ان کی ملاقات ریٹائرڈ اسٹیٹ ایجنٹ اور 84 سال کے سن رسیدہ چارلس سے ہوئی تھی ۔ پیشہ سے نرس میریکل کی دوستی ان سے ہوئی اور یہ جلد ہی پیار میں بدل گئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلس نے فروری 2020 میں انہیں پرپوز کردیا ۔ اہل خانہ خاص طور پر میریکل کے والد کو یہ رشتہ پسند نہیں تھا، پھر بھی بیٹی کی خوشی کیلئے وہ راضی ہوگئے۔ میریکل کے اہل خانہ میں ان کے دادا کی عمر بھی ان کے شوہر چارلس سے تھوڑی کم ہے ۔ حالانکہ ان کی ماں اور دادا تک اس رشتے کیلئے مان گئے، لیکن والد کو عمر کو لے کر اعتراض تھا ۔ بعد میں بیٹی کی ضد کے سامنے وہ جھک گئے ۔ میریکل کہتی ہیں کہ ان کے رشتے میں عمر کبھی آڑے نہیں آئی ۔ وہ چارلس کی ایکٹیو لائف اسٹائل کو جانتی ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ 55 کے ہیں یا 100 کے ۔ فی الحال یہ جوڑا فیملی بڑھانے کیلئے سوچ رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button