انٹرنیشنل

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کیوں کر رہا ہے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،لندن سیمینارمیں صدر ایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ کا خطاب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)برطانوی یونیورسٹیوں میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے’ شرکاء نے کہا کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کی سر پرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کی ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا ،جس میں لندن سکول آف اکنامکس اور ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی سمیت7برطانوی تنظیموں کی طر ف سے مودی سرکار کی کشمیر میں مظالم اور آزادی صحافت پر کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کی گئی ۔سیمینار کا انعقادایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کے صدر سید محمد حمزہ کے زیرِ اہتمام کیا گیا جو وہاں زیر تعلیم ہیں،سیمینار سے صدرایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یوکرین اور فلسطینی تنازعے کی طرح سنگین ہے،عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انڈیا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوارڈینیٹر چیری برڈنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جتھہ انصاف مودی کے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہیں،کشمیر میں تحریکِ آزادی کو دبانے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال جبر و استبداد کی بدترین مثال ہے،مودی نے ہندوستانی صحافت کا گلہ گھونٹ کر اسے آمریت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ اس موقع پر دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کی سر پرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

دفعہ 144 کیخلاف ورزی، پولیس کی کارروائی، متعدد کارکن گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button