انٹرنیشنل

لڑکیوں پر تعلیم پر پابندی، سراج الدین حقانی نے عارضی قرار دیدی

اسلام نے مردوں اور خواتین دونوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا لازم قرار دیا ہے،ملک میں چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کی تعلیم معطل کرنے کا معاملہ ایک عارضی فیصلہ ہے

کابل (ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن) افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو عارضی قرار دے دیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کی تعلیم معطل کرنے کا معاملہ ایک عارضی فیصلہ ہے اور یہ پابندی مستقل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اسلام نے مردوں اور خواتین دونوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا لازم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان تعلیم کے تحفظ سمیت افغان عوام کے تمام جائز حقوق کے لیے پرعزم ہیں۔

عمران کی گرفتاری کا ڈر، پی ٹی آئی کا پیشگی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button