انٹرنیشنل

کینیڈا،امریکا میں برفانی طوفان ؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکی شہر بوسٹن اور کینیڈا میں منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چلیں ،علا قے میں جمعہ کو اسکول بند رہے

ٹورنٹو /واشنگٹن (کھوج نیوز، این این آئی)کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کو شدید ترین برفیلی ہواؤں کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے بتایا گیا کہ کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست مین Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواؤں کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر بوسٹن Boston میں منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چلیں جس کے باعث علا قے میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔نیو یارک شہر میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب چین میں بھی شدید سردی کی لہر شروع ہوگئی، چین کے شمالی شہر موہے Mohe میں درجہ حرارت منفی 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

افغانستان کو تسلیم کرنے کا معاملہ، یورپی یونین کی دوغلی پالیسی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button