انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی 2 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا

سابق امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں اپنے دو ہزار سولہ کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال سے زائد عرصے کے بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپسی ہو گئی جس کے بعد ہر طرف ہنگامہ برپا ہوگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بحال کیے گئے فیس بک اور یوٹیوب اکاو نٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔ سابق امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں اپنے دو ہزار سولہ کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ فیس بْک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل جو بائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کے اس واقعے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاو نٹس بند کردیے تھے۔

بھارت میں ہندوتوا کا ایک اور انتہا پسندانہ اقدام ‘ تمام مدرسے بند کر دیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button